نیتن یاہو کا غزہ کے شہریوں کو بھوک سے مارنے کا منصوبہ

غزہ: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ اور مصر کی سرحد پر کنٹرول کا منصوبہ بنالیا ہے۔
صحافیوں سے بات چیت میں نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ جاری ہے اور کئی مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے، اس جنگ کو جیتنے کیلئے مصر اور غزہ کی سرحد پر اسرائیل فلاڈیلفی کوریڈور بفرزون پر قبضہ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل فی الحال اپنی فوج واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، حماس کو شکست دینے کیلئے اس سرحد کا بند ہونا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ظالم اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں اب چوریاں شروع کردی
واضح رہے کہ اسرائیل 2005 میں نمائشی طور پر غزہ سے اپنا قبضہ ختم کرنے سے قبل غزہ اور مصر کے درمیان سرحد پر قابض رہ چکا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












