اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

لبنان سے حزب اللہ کے اسرائیل کی طرف 62 راکٹ حملے

07 جنوری, 2024 15:14

لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی پوزیشنوں پر راکٹ حملے کرتے ہوئے 62 راکٹ فائر کیے گئے۔

حرب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی علاقے میرون ایئر بیس کو نشانہ بنایا، یہ بیروت میں صالح العاروری پر حملے کا ردعمل ہے۔

حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے بعد شمالی اسرائیل میں سائرن بج گئے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کے دو اہم کمانڈر اسماعیل سراج اور احد وہبی اسرائیلی فضائی حملے میں شہید

اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ لبنان سے اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے میرون ایئر بیس پر 40 راکٹ حملوں کو ناکام بنادیا۔

دوسری جانب امریکا اور فرانس کی طرف سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت کی کوششیں بھی تیز کردی گئی ہیں تاہم حزب اللہ نے غزہ جنگ خاتمے تک کسی بھی قسم کی بات چیت سے صاف جواب دے دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔