غزہ کی صورتحال پرنیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان رابطہ

مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی امریکی پیش کش کو نیتن یاہو کی جانب سے مسترد کرنے کے بیان کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کے مطابق بائیڈن اب بھی مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں۔
ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ بائیڈن نے واضح کیا ہےکہ دو ریاستی حل اب بھی آگے بڑھنے کا صحیح راستہ ہے اور ہم اس معاملے کو جاری رکھیں گے۔
واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی موجودگی میں بھی دوریاستی حل ممکن ہے، دو ریاستی حل کئی طرح کے ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض ممالک اقوام متحدہ کے رکن تو ہیں مگر ان کی اپنی فوج نہیں، نہیں سمجھتا کہ نیتن یاہو ہر قسم کے دو ریاستی حل کے خلاف ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن نے اسرائیلی بندرگاہ سے غزہ کیلئے آٹے کی ترسیل کی اجازت دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک پریس کانفرنس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نے کہاتھا کہ انہوں نے امریکا کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ اسرائیل غزہ کے تنازع کے اختتام پر فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتا ہے۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 24 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 64 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ ہڑھیں:غزہ: اسرائیلی فوج کی شدید بمباری، مزید 132 فلسطینی شہید
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










