غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 215 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں ،24 گھنٹوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 215 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے جبالیہ کے علاقے میں العودہ اسپتال پر حملہ کیا ہے،حملے میں العودہ اسپتال کا چوتھا فلور تباہ ہوگیا ہے۔
اسرائیلی حملے میں اسپتال کے اندر متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں، اسپتال کے صحن میں موجود ایمبولینسز کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں غزہ کی پٹی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق تنازعہ فلسطینی کا منصفانہ اوردیرپا حل سے متعلق گفتگو کی گئی ہے۔
واضح رہے7 اکتوبر سے فلسطینی شہدا کی تعداد 26 ہزار 637 ہوگئی ہے، اسرائیلی حملوں میں اب تک 65 ہزار 387 فلسطینی زخمی ہوئے ہیںجبکہ 8 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں۔
یہ پڑھیں:غزہ : اسرائیلی بربریت جاری، مزید 165 فلسطینی شہید
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










