جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

امریکا کا سائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا پر ردعمل

31 جنوری, 2024 09:36

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر کا سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا پر ردعمل سامنے آگیا ہے، پریس بریفنگ میں میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمہ پاکستانی عدالتوں کامعاملہ ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کےخلاف کیسز دیکھ رہے ہیں،عدالت کی سنائی گئی سزاپر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے، یہ مقدمہ قانونی معاملہ ہے۔
امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک آزاد منصفانہ جمہوری عمل دیکھنا چاہتے ہیں، ایسا جمہوری عمل چاہتے ہیں جس میں تمام فریقین کی وسیع پیمانے پر شرکت ہواور جمہوری اصولوں کا احترام ہو۔

یہ پڑھیں:سائفر کیس ؛ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو10،10سال قید کی سزا

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔