جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

بانی پی ٹی آئی کے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

28 فروری, 2024 09:37

 

امریکا نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے الزامات کی ایک مرتبہ پھر تردید کردی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ صرف اتنا کر سکتا ہوں کہ یہاں کھڑے ہوکر سچ بولوں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں۔

امریکی ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار، آزاد صحافت کا حق دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پرردعمل دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان کےساتھ ایران گیس پائپ لائن منصوبے پربات جاری ہے،پاکستان کے ساتھ سفارتی گفتگو پرتبصرہ نہیں کرسکتے ۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے،امریکا نے پاکستان کی توانائی صلاحیت میں 4ہزار میگاواٹ اضافے میں مدد کی ،امریکی منصوبوں نے پاکستان کی بجلی کی صلاحیت میں ڈرامائی طوپراضافہ کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہامریکی ترقیاتی منصوبوں کی مدد سے آج 50ملین سے زائد گھروں کو بجلی فراہم ہورہی ہے،امریکا اور پاکستان قابل تجدید توانائی پر کام کررہے ہیں۔

یہ پڑھیں : امریکا پاکستانی حکومت کی تشکیل میں فریق نہیں، امریکی محکمہ خارجہ

 

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔