جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

فرانس نے یوکرین میں نیٹو فوجی بھیجنے کا مطالبہ کردیا

28 فروری, 2024 09:38

 

فرانس نے یوکرین میں لڑنے کے لیے نیٹو فوجی بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ روس کی شکست یورپ کی سلامتی اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نیٹو میں ابھی اتفاق رائے نہیں مگر کچھ خارج از امکان نہیں، نیٹو کا پہلے طیارے، ٹینک اور میزائل بھیجنے پر بھی اتفاق نہ تھا۔

صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ یوکرین کو سائبر ڈیفنس صلاحیت دی جانی چاہیے، مالدوا او بیلاروس کے سرحدی علاقوں کا تحفظ کرنا چاہیے۔

دوسری جانب اس معاملے پر روس کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

کریملن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوج یوکرین بھیجی گئی تو نیٹو سے براہ راست جنگ ہوگی، ہائبرڈ جنگ مسلط کی گئی تو انتہائی منفی نتائج کے لیے تیار رہیں۔

امریکا میں روسی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکا اندازہ نہیں کرسکتا صورتحال کے نتائج کیا ہوں گے۔

یہ پڑھیں : یوکرین روس جنگ ختم ہونے کا امکان

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔