اسرائیل کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے بدلے سعودی عرب سے تعلقات کا امکان مسترد

اسرائیل نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بدلے میں سعودی عرب سے تعلقات استوار کرنے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔
اسرائیلی وزیر ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے بدلے سعودی عرب سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔
اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ علاقائی تعلقات میں توسیع کی قیمت فلسطینی ریاست کا قیام ہے تو یہ قبول نہیں۔
ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ایک ریاست کے قیام کے بغیر امن معاہدہ کرنا ممکن ہے۔
اس سے پہلے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہے، اسرائیل کا وجود برقرار رکھنے کیلئے دو ریاستی حل ضروری ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ قطر سمیت 6 عرب ملکوں سے رابطے میں ہیں۔
یہ پڑھیں : اسرائیل کی رفح میں رہائشی عمارت پر فضائی کارروائی،عورتوں بچوں سمیت10افراد شہید
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









