جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

امریکا قرضوں کے چکر سے آزادی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

29 فروری, 2024 09:58

واشنگٹن :امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا قرضوں اور بین الاقوامی فنانسنگ کے شیطانی چکر سے آزادی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی طویل مدتی صحت، اس کے استحکام کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتِ حال کو توجہ دینا ہوگی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان پر زور دیتا ہے کہ وہ آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ میکرو اکنامک ریفارمز کے لیے کام جاری رکھے۔

یہ پڑھیں : امریکا پاکستانی حکومت کی تشکیل میں فریق نہیں، امریکی محکمہ خارجہ

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔