جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

اسرائیل مذاکرات اور جنگ دونوں الجھن اور بے ترتیبی سے کرتا ہے ،حماس

04 مارچ, 2024 09:40

 

غزہ :حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کیلئے کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی ،جنگ بندی اور امداد کے معاہدے کیلئے سنجیدگی سے کام کررہے ہیں۔

حماس نے کہا کہ غزہ سے بے گھر فلسطینیوں کی واپسی کیلئے کوشش کررہے ہیں،وفد مصری اور قطری بھائیوں سے ملاقات اور اپنی شرائط پیش کرنے کیلئے قاہرہ میں ہے۔

حماس نے کہا کہ ہم نے کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مخصوص تاریخوں کا اعلان نہیں کیا، اسرائیل مذاکرات اور جنگ دونوں الجھن اور بے ترتیبی سے کرتا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نےبیان دیا ہے کہ غزہ میں داخل ہونیوالی امداد کافی نہیں،اسرائیل پر زور دیا کہ وہ سرحدی گزرگاہوں کو کھلا رکھے،اسرائیل امداد کی ضروریات پورا کرنے کیلئے اضافی کراسنگ میں سہولت دے،اسرائیل امدادی اشیا کی تیز رفتار اور محفوظ ترسیل میں مدد کرے۔

یہ پڑھیں : امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پھر ویٹو کردی، حماس کی تنقید

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔