جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

مشرق وسطیٰ کی 100 طاقتور خواتین کی فہرست میں پاکستانی خاتون بھی شامل

05 مارچ, 2024 09:34

 

واشنگٹن: فوربس کی مشرق وسطیٰ کی 100 طاقتور ترین کاروباری خواتین میں یونی لیور پاکستان کی سابق سی ای او شازیہ سید بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی خاتون شازیہ سید اس وقت شمالی افریقا، عراق اور سعودی عرب میں یونی لیور کے آپریشنز کی جنرل منیجر ہیں اور اس سے قبل 2023 میں مشرق وسطیٰ میں اعلیٰ ترین ایگزیکٹوز میں سے ایک تھیں۔

واضح رہے فوربس نے دوسری بار شازیہ سید کو 100 طاقتور ترین کاروباری خواتین کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی شازیہ سید نے یونی لیور پاکستان میں مینجمنٹ ٹرینی کے طور پر اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا تھااور تیزی سے ترقی کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے یونی لیور کمپنی کے عالمی سطح پر مختلف شعبوں کی سربراہی کی۔

شازیہ سید نے پاکستان اور دیگر ممالک میں کاروبار کی متحرک دنیا میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ترقی کے لیے نمایاں خدمات بھی انجام دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شازیہ سید نے لکھا کہ وہ فوربس کی بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیے جانے بہت خوش اور پُرجوش ہیں۔

یہ پڑھیں : الیکشن 2024 میں خواتین کی نمائندگی کتنے فیصد ہے؟ فافن کی رپورٹ جاری

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔