جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

دہشت گرد تنظیم داعش کا مشرقی شام میں دیہاتیوں پر حملہ، 18افراد ہلاک

07 مارچ, 2024 09:22

 

کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش نے مشرقی شام میں دیہاتیوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 18افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے کے دوران 16افراد زخمی اور50لاپتہ ہوگئے، جب کے کچھ دیہاتیوں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ عراق کی سرحد سے متصل مشرقی صوبے دیرالزور میں کیا،دہشت گردوں نے 12گاڑیوں کو نذرآتش بھی کیا۔

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم داعش کے سلیپر سیل اب بھی شام اور عراق میں سرگرم ہیں۔

یہ پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، داعش کا کمانڈر ہلاک

 

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔