جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

آیت اللہ سیستانی نے کل بروز بدھ عراق میں عید الفطر منانے کا اعلان کردیا

09 اپریل, 2024 22:24

عراق میں بھی کل بروز بدھ عیدالفطر منائی جائے گی۔ عراق کے معروف مذہبی پیشوااور سپریم اتھارٹی آیت اللہ سید علی سیستانی نے کل بروز بدھ عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا۔

حرم مولا حسینؑ کی آفیشل ویب سائٹ سے دفتر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی جانب سے جاری بیان نشرکیا گیا ہے:
https://www.facebook.com/share/p/VEXzif53wkxFgWAj/?mibextid=oFDknk
’’خدا کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
شرعی نقطہ نظر سے یہ ثابت ہوا ہے کہ کل بروزبدھ عیدالفطر کا مبارک دن ہے۔ عراق اور اس پورے خطہ میں سن 1445 ہجری میں شوال کے مقدس مہینے کا پہلا دن ہے۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ سب کے روزے اور عبادات قبول فرمائے اور اس خوشی کے موقع کو خیر و برکت کے ساتھ واپس لوٹائے‘‘۔‘‘

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان، سعودی عرب، ایران اور عراق میں کل عید الفطر منائی جائے گی

عراق میں نجف اشرف، کربلائے معلی اور سامرہ سمیت مقدس شہروں میںعید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان ، سعودی عرب ، ایران ، متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی کل عید الفطر منائی جائے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔