ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

جنگ بندی معاہدہ؛ حماس کا یرغمالیوں کو رہا کرنے کا اعلان

13 فروری, 2025 17:49

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قاہرہ میں مصری اور قطری ثالث کاروں سے جنگ بندی کی شرائط سے متعلق اور مغربی کنارے میں قابض صہیونی ریاست کی دہشتگردی پر بھی بات چیت ہوئی۔

حماس کا کہنا ہےکہ فلسطینیوں کیلئے رہائش، خیمے، طبی سامان، ایندھن اور دیگر امداد کی مسلسل فراہمی پر بھی گفتگو ہوئی ہے تاکہ جنگ بندی شرائط لاگو رکھی جاسکیں۔

مزید پڑھیں : حماس کا اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی معطل کرنے کا اعلان

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حماس نے کہا کہ مصری اور قطری ثالث کاروں سے بات چیت مثبت رہی اور ثالث کاروں نے معاہدے پرعملدرآمد میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزاحمتی تنظیم نے کہا کہ طے شدہ جنگ بندی معاہدے کے تحت طے کردہ ٹائم ٹیبل کے تحت قیدیوں کے تبادلے سمیت دیگر چیزوں پر عمل درآمد کریں گے۔

مزید پڑھیں : امریکی اور اسرائیلی دھمکیوں کی زبان کبھی قبول نہیں کریں گے، حماس

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی ڈیل کی خلاف ورزیوں پر حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد امریکا اور اسرائیل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کیے گئے تو جنگ بندی ڈیل ختم ہوجائے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔