ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

امریکی اور اسرائیلی دھمکیوں کی زبان کبھی قبول نہیں کریں گے، حماس

13 فروری, 2025 09:31

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس ترجمان حاذم قاسم نے کہاہے کہ امریکی اور اسرائیلی دھمکیوں کی زبان کبھی قبول نہیں کریں گے۔

ایک بیان میں حاذم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کو قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کرنے کا عہد کرنا چاہیے جب کہ انہوں نے ٹرمپ کے ریمارکس کو نسل پرستانہ اور نسلی تطہیر کا مطالبہ قرار دیا۔

حماس نے ایک بیان میں فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی مسترد کرنے پر اردن اور مصر کا خیرمقدم کیا اور دوٹوک الفاظ میں کہاکہ لوگوں کو غزہ سے نکالنے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہو گا۔

یہ بھیہ پڑھیں: اسرائیل کی پڑوسی ملک میں حملے کی منصوبہ بندی؛ مصر کا بڑا اقدام

حاذم قاسم کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے لوگ بمباری اور جارحیت کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں، وہ ثابت قدمی کے ساتھ جبری نقل مکانی کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔