ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

صلح قبول نہ کی تو حملہ کرسکتے ہیں، امریکا کی روس کو دھمکی

14 فروری, 2025 18:51

امریکی نائب صدر نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین کے ساتھ صلح کے منصوبے کو قبول نہ کیا تو واشنگٹن ممکنہ پر ماسکو پر فوجی کارروائی کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور روس کے صدور کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے ایک دن بعد امریکی نائب صدر جی ڈی ونس نے ماسکو کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پیوٹن یوکرین کی خودمختاری کو یقینی بنانے والے صلح کے معاہدے پر رضامند نہ ہوئے تو واشنگٹن مزید پابندیاں عائد کرے گا۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے اتحادی ملک یوکرین کیلئے روس کیخلاف فوجی کارروائی بھی کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: "غزہ کو ترکیہ کا خودمختار حصہ قرار دیا جائے”

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ماسکو اچھی نیت سے مذاکرات میں شریک نہیں ہوتا تو امریکہ کی جانب سے یوکرین میں فوجی بھیجنے کا آپشن موجود ہے۔

جی ڈی ونس نے دعویٰ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مقصد پیوٹن کو یہ قائل کرنا ہے کہ روس کو جنگ کے میدان کے بجائے مذاکرات کی میز پر زیادہ فائدہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ اور پیوٹن کا یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں روس چین کا ساتھی بن چکا ہے اور پوٹن کے لیے یہ مفاد میں نہیں ہے کہ وہ چین کے ساتھ ایک چھوٹے بھائی کی طرح اتحاد کرے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں ٹیلیفونک گفتگو میں امریکی اور روسی صدور نے یوکرین میں جنگ بندی، دوطرفہ تعلقات اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور مزید بات چیت کرنے پر اتفاق کیا تھا لیکن محض 24 گھنٹوں کے اندر ماسکو کو دھمکی بھی دے ڈالی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔