ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

اسرائیل نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں پر بم برسا دیے

14 فروری, 2025 16:01

صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر ایک تازہ ڈرون حملے ذریعے مظلوم فلسطینیوں کے گھروں کو نشانہ بنایا ہے۔

جمعے کی علی الصبح میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے مغربی کنارے کے شمالی حصے میں جنین کیمپ میں گھروں کو نشانہ بنایا۔

گذشتہ ماہ غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اسرائیل نے جنین اور مقبوضہ مغربی کنارے کے دیگر حصوں میں اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔

کیمپ کی میڈیا کمیٹی کے مطابق رواں سال جنین میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 25 فلسطینی شہید ہو چکے اور تقریبا 20 ہزار بے گھر بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج مغربی کنارے کے شہر تلکرم اور اس کے دو کیمپوں میں گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے کیمپ پر حملے کے آغاز کے بعد سے اب تک 9 افراد شہید اور تقریبا 10 ہزار 500 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ اسرائیلی بلڈوزروں نے جمعرات کے روز تلکارم کے نور شمس پناہ گزین کیمپ میں گھروں کو تباہ کر دیا تھا۔

فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی (پی پی ایس) نے کہا ہے کہ 19 جنوری کو غزہ کی جنگ بندی کے نفاذ کے بعد مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر فوجی چھاپوں کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی افواج نے کم از کم 380 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔