ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

قرآن پاک نذر آتش کرنیوالے بدبخت پر راہگیر کا حملہ

14 فروری, 2025 20:06

برطانیہ میں ترک قونصل خانے کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے بدبخت پر راہگیر نے چاقو سے حملہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک سفارت خانے کے سامنے ایک بدبخت احتجاج کے نام مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی ناپاک جسارت کی تھی۔

بدبخت جب مکروہ حرکت کرنے جا رہا تھا راہگیروں میں سے ایک نے اس پر حملہ کرکے اُسے گرا دیا۔

مزید پڑھیں: ڈنمارک میں ایک مرتبہ پھر قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی ناپاک جسارت

راہگیر نے زمین پر گرے بدخت شخص کے ہاتھ سے قرآن لے لیا اور اس پر گھونسوں اور لاتوں کی برسات کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بدخت شخص کے ہاتھ میں ایک بڑی کتاب ہے جو قرآن پاک ہے اور اس کا کچھ حصہ جل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  قرآن پاک کی بےحرمتی کرنیوالا ملعون فائرنگ سے ہلاک

ویڈیو میں راہگیر کو ملعون شخص پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جس میں بدخت شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کی جانب سے ملعون اور اس پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جبکہ حملہ کرنیوالے کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔