390 یہودی رہنماؤں نے اسرائیل اور امریکا کی مذمت میں اشتہار دے دیا

390 یہودی رہنماؤں نے اسرائیل اور امریکا کی مذمت میں اشتہار دے دیا
یہودی مذہب سے تعلق رکھنے والے 390 ربّی، مذہبی رہنماؤں، سیاسی و سماجی کارکنوں اور مشہور افراد نے مل کر ایک اشتہار دیا ہے۔
دستخطوں کے ساتھ دیے گئے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ یہودی عوام نسلی تطہیر کو مسترد کرتے ہیں، پورے صفحے کا یہ اشتہار نیویارک ٹائمز میں شائع کیا گیا ہے۔
دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق 350 سے زائد ربیوں نے مزید دستخط کنندگان کے ساتھ مل کر نیویارک ٹائمز میں ایک اشتہار پر دستخط کیے ہیں جس میں انہوں نے غزہ سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور ٹرمپ کی تجویز کی مذمت کی۔
اس اشتہار پر شیرون بروس، رولی ماٹالون اور الیسا وائز کے علاوہ ٹونی کشنر، ایلانا گلیزر، ناؤمی کلائن اور جوکوئن فینکس سمیت یہودی تخلیق کاروں اور کارکنوں نے دستخط کیے تھے۔
الجزیرہ ٹی وی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم اے جے پلس نے یہ خط پوسٹ کیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












