ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

پوپ فرانسس طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل

15 فروری, 2025 08:45

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کو طبیعت کی ناساز ی پر روم کے اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

ویٹیکن کے مطابق 86 سالہ پوپ فرانسس کئی روز سے برونکائٹس نامی بیماری میں مبتلا ہیں جس کے باعث انہیں جمعہ کو صبح ایک ملاقات میں بات چیت میں دشواری کا سامنا رہا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگلے تین روز کیلئے پوپ فرانسس کی طے شدہ تمام ملاقتیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

پوپ فرانسس کے اسپتال داخل ہونے کے بعد کیے گئے پہلے تشخیصی ٹیسٹوں میں سانس کی نالی میں انفیکشن ظاہر ہوا اور انہیں ہلکا سا بخار بھی ہے۔

ویٹیکن نے کہا ہے کہ پوپ فرانسس کو برونکائٹس کے علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا تھا اور وہ سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہیں لیکن ان کی حالت مستحکم ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔