ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

ٹرمپ کابینہ نے امیگریشن کے 20 ججوں کو برطرف کر دیا

16 فروری, 2025 11:06

ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی حکومت کے حجم کو کم کرنے کے اقدامات کے سلسلے میں 20 امیگریشن ججوں کو عدالتوں سے برطرف کر دیا۔

وفاقی کارکنوں کی نمائندگی کرنے والے انٹرنیشنل فیڈریشن آف پروفیشنل اینڈ ٹیکنیکل انجینئرز کے صدر میتھیو بگس نے بتایا کہ جمعے کے روز 13 ججز جن کا حلف اٹھانا باقی تھا، ان میں 5 اسسٹنٹ چیف امیگریشن ججز بھی شامل تھے، جنہیں اچانک بغیر کسی نوٹس کے برطرف کر دیا گیا۔

امریکی محکمہ انصاف کے ایگزیکٹیو آفس فار امیگریشن ریویو، جو امیگریشن عدالتوں کا انتظام سنبھالتا ہے اور تقریبا 700 ججوں کی نگرانی کرتا ہے، نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر اپنا پہلا سرکاری دورہ کس ملک کا کریں گے؟

مزید پڑھیں:ٹرمپ کی دھمکیوں سے کینیڈین پرچم کی فروخت دگنی ہوگئی، مگر کیسے؟

37 لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا ہونے کی وجہ سے امیگریشن عدالتیں بری طرح پھنسی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے سیاسی پناہ کے مقدمات کا فیصلہ کرنے میں طویل تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ججوں کو برطرف کرنے کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 2 طرفہ مطالبات میں اضافہ ہو رہا ہے کہ مزید ججوں اور عملے کو بیک لاگ کو کم کرنے میں مدد ملے۔

تاہم ٹرمپ انتظامیہ کی پہلی مدت کے دوران انتظامیہ نے ججوں پر مقدمات کے فیصلوں میں تیزی لانے کے لیے دباؤ بھی ڈالا تھا، تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا ان ججوں کو تبدیل کیا جائے گا یا نہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔