یوکرینی صدر نے روس کیخلاف نئی آرمی کا مطالبہ کر دیا

یوکرینی صدر نے روس کیخلاف نئی آرمی کا مطالبہ کر دیا
میونخ: یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتے کے روز روس کیخلاف یورپی فوج کی تشکیل کا مطالبہ کر دیا۔
جرمنی کے شہر میونخ میں اعلیٰ پالیسی سازوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یوکرینی صدر نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد یورپ واشنگٹن پر بھروسہ نہیں کر سکتا کہ وہ ہمیشہ اس کی پشت پناہی کرے۔
زیلنسکی کا یہ مطالبہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جب کیف اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ واشنگٹن کی جانب سے 3 سالہ جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں میں اسے نظر انداز نہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ اور پیوٹن کا یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق
مزید پڑھیں:ٹرمپ کابینہ نے امیگریشن کے 20 ججوں کو برطرف کر دیا
زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم اس امکان سے انکار نہیں کر سکتے کہ امریکہ یورپ کو ان معاملات پر انکار کر سکتا ہے جن سے اسے خطرہ لاحق ہے، مجھے واقعی یقین ہے کہ وقت آ گیا ہے یورپ کی مسلح افواج تشکیل دی جانی چاہئیں۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر جلد ہی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے اور جنگ بندی کے مذاکرات شروع کریں گے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے راوں ہفتے اس وقت اتحادیوں کو حیران کر دیا تھا جب یوکرین کی حمایت کے ختم ہونے کا اعلان کیا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












