ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

غزہ سے متعلق ٹرمپ کا ‘وژن’ حقیقت میں بدل رہا ہے، نیتن یاہو

17 فروری, 2025 15:20

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا منصوبہ حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے۔

یروشلم میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے بعد نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا غزہ کے بارے میں ٹرمپ کے ‘وژن’ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے غزہ کے بارے میں ٹرمپ کے وژن کے بارے میں بھی بات کی، جو ایک حقیقت بنتا جا رہا ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ دونوں نے ایران کو "جوہری ہتھیار” تیار کرنے سے روکنے پر بھی اتفاق کیا جب کہ اسرائیل شام سے کسی بھی خطرے کو روکنے کے لئے کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کل تک لبنان سے نکل جائے، ورنہ ہم نمٹنا جانتے ہیں، نعیم قاسم

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تل ابیب لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے پرعزم ہے اور لبنانی حکومت سے بھی یکساں طور پر پرعزم ہونے کی توقع رکھتا ہے۔

ادھر مارکو روبیو نے کہا کہ ٹرمپ نے غزہ کے بارے میں اپنا نقطہ نظر واضح طور پر بیان کر دیا ہے۔ حماس وہاں ایک اتھارٹی کے طور پر قائم نہیں رہ سکتی، لہٰذا ہمیں غزہ میں حماس کو ختم کرنا ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔