برطانیہ روس کیخلاف یوکرین میں فوج بھیجنے کیلئے تیار

برطانیہ روس کیخلاف یوکرین میں فوج بھیجنے کیلئے تیار
لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ یوکرین میں امن کے قیام کیلئے فوج بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔
پیرس میں یورپی رہنماؤں کے ساتھ ہنگامی سربراہ اجلاس سے قبل برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر اپنے فوجیوں کو یوکرین میں تعینات کرنے کیلئے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں:یوکرینی صدر نے روس کیخلاف نئی آرمی کا مطالبہ کر دیا
مزید پڑھیں:ٹرمپ اور پیوٹن کا یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق
انہوں نے کہا کہ یوکرین کی سلامتی کی ضمانت دینا نہ صرف یوکرین بلکہ پورے یورپ کی سلامتی کیلئے ضروری ہے، یوکرین میں دیرپا امن کا قیام ضروری ہے تاکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو مستقبل میں مزید جارحیت سے روکا جا سکے۔
برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کے ساتھ روس کی جنگ کا خاتمہ محض ایک عارضی وقفہ نہیں ہو سکتا بلکہ یوکرین کے مستقبل کی سلامتی کیلئے مستقل حل کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتے کے روز روس کیخلاف یورپی فوج کی تشکیل کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔
جرمنی کے شہر میونخ میں اعلیٰ پالیسی سازوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یوکرینی صدر نے کہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد یورپ واشنگٹن پر بھروسہ نہیں کر سکتا کہ وہ ہمیشہ اس کی پشت پناہی کرے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












