فلسطینیوں کیخلاف ناپاک امریکی منصوبے پر عمل کی تیاریاں شروع

اسرائیل نے فلسطینیوں کیخلاف امریکی منصوبے پر عمل کی تیاریاں شروع کردیں
اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف بنائے گئے اشتعال انگیز امریکی منصوبے پر عمل کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
صیہونی حکام کے مطابق حکومتی باڈی غزہ سے فلسطینیوں کی رضاکارانہ منتقلی کا کام انجام دے گی جب کہ فلسطین، حماس، لبنان اور عرب ممالک ٹرمپ کی تجویز کو یکسر مسترد کرچکے ہیں۔
ایک بیان میں صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ وہ غزہ پر قبضہ کرنے اور اس کے فلسطینی باشندوں کو بے گھر کرنے کی امریکی تجویز پر "پرعزم” ہیں۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کے ایک الگ غزہ کے قیام کے منصوبے پر کاربند ہیں اور یہ بھی وعدہ کیا کہ جنگ کے بعد اس علاقے پر نہ تو حماس اور نہ ہی فلسطینی اتھارٹی حکمرانی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ سے متعلق ٹرمپ کا وژن حقیقت میں بدل رہا ہے، نیتن یاہو
دوسری جانب عالمی دبائو کی وجہ سے اسرائیلی فوج نے لبنان کے کچھ حصوں سے انخلا شروع کردیا ہے تاہم پانچ اہم اور حساس پوائنٹس پر صیہونی فوجی موجود ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












