اسرائیل کا زندہ قیدیوں کی رہائی کیلئے ثالثوں پر دباؤ، حماس کا انکار

اسرائیل کا زندہ قیدیوں کی رہائی کیلئے ثالثوں پر دباؤ، حماس کا انکار (فوٹو: فائل)
اسرائیل فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس پر زندہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے دباؤ بڑھانے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے آغاز سے لے کر اب تک حماس اور اسلامک جہاد کی طرف سے رہائی پانے والے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر پہلے مرحلے میں 5 تھائی باشندوں کے علاوہ 33 اسرائیلیوں کو رہا کیا جائے گا۔
متعدد رپورٹس اور اسرائیلی اندازوں کے مطابق اس وقت غزہ میں 73 اسرائیلی رہ گئے ہیں جن میں سے صرف نصف کے زندہ ہیں۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 ءسے جب غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بستیوں اور فوجی اڈوں پر حماس کے حملے کے بعد غزہ پر اسرائیلی جنگ شروع ہوئی۔
مزید پڑھیں: لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں حماس رہنما شہید
اسرائیل نے ثالثوں پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ حماس سے اگلے ہفتے 6 زندہ قیدیوں کو رہا کرے تاکہ جلد ازجلد معاہدے کی طرف بڑھا جاسکے۔
مزید پڑھیں: "غزہ کی سرزمین خریدنے کے بجائے مارشل پلان لگایا جائے” یہ کیا ہے؟
ادھر اسرائیلی حربے کو دیکھتے ہوئے فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی ریاست قیدیوں کی رہائی کے بعد دوبارہ حملہ کرنے کی سازش بُن رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












