ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

مقبوضہ کشمیر؛ مودی میڈیا پالیسی پر صحافیوں کی گرفتاریاں، مقدمات درج

18 فروری, 2025 12:00

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت مخالف رپورٹنگ کرنے پر صحافیوں کی گرفتاریوں میں اضافہ ہو گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 کے بعد سے اب تک 30 سے زائد کشمیری صحافی گرفتار ہو چکے ہیں، کشمیر میں حکومت مخالف رپورٹنگ کرنے والے 15 صحافیوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کیے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کی میڈیا پالیسی کے تحت مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو سرکاری بیانیے کے مطابق رپورٹنگ پر مجبور کیا جا رہا ہے، کشمیر میں صحافیوں کی آزادی پر پابندیاں، صحافی حکومتی دباؤ اور دھمکیوں کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فورسز کی کشمیریوں کیخلاف مظالم میں تیزی

مزید پڑھیں:بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ، برسلز میں بڑا مظاہرہ

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مودی حکومت کی جانب سے صحافتی آزادی کے خلاف 2023 میں مزید 10 صحافیوں کی گرفتاریاں ہوئیں۔

کشمیر میں تحقیقاتی صحافت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جبکہ 2019 سے 50 سے زائد صحافیوں کو سنگین الزامات کا بھی سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو بی جے پی کی پالیسیوں پر تنقید کرنے پر سنگین نتائج کا سامنا بھی ہے۔

خیال رہے کہ مودی حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنے والے صحافیوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔