جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

"حماس کو غیر مسلح کرنا، اسرائیل کا خواب ہے”

19 فروری, 2025 19:38

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غیر مسلح ہونے کا اسرائیلی مطالبہ مسترد کردیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے تیار ہے، جس میں غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کا ایک ہی بار میں تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔

بیان میں فلسطینی گروپ نے اسرائیل کی جانب سے حماس کے غیر مسلح ہونے اور غزہ کی پٹی سے نکل جانے کے مطالبے کو مسترد کردیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے حماس کے سامنے سر تسلیم خم کردیا

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا قابض قوت کی جانب سے مزاحتمی تنظیم کو غزہ کی پٹی سے ہٹانے کی شرط ایک مضحکہ خیز نفسیاتی جنگ ہے، ہمیں غزہ سے مزاحمت کا انخلا یا غیر مسلح ہونا بالکل بھی قبول نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: حسن نصر اللہ کی تدفین؛ شہری بیروت کا رخ نہ کریں، امریکا

انھوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے مستقبل کے لیے کوئی بھی اقدام قومی اتفاق رائے ہی سے لیا جائے گا۔ حازم قاسم نے ہفتے کے روز اگلے تبادلے کے دوران رہا کیے جانے والے قیدیوں کی تعداد 3 سے بڑھا کر 6 کرنے کے گروپ کے فیصلے پر بھی بات کی۔

مزید پڑھیں: "غزہ کی سرزمین خریدنے کے بجائے مارشل پلان لگایا جائے” یہ کیا ہے؟

انھوں نے کہا کہ رہا کیے جانے والے قیدیوں کی تعداد کو دوگنا کرنے کا فیصلہ، ثالثوں کی درخواست کے جواب میں اور معاہدے کی تمام شرائط پر عمل درآمد میں ہماری سنجیدگی کو ثابت کرنے کے لیے کیا گیا۔

حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ بدلے میں اسرائیل عمر قید اور لمبی سزاؤں کے حامل متعدد قیدیوں کو رہا کرے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔