جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

داعش افغانستان میں کمزور علاقائی کنٹرول کا فائدہ اٹھانے لگی

19 فروری, 2025 10:38

داعش خراسان افغانستان میں کمزور علاقائی کنٹرول کا فائدہ اٹھا رہی ہے جس سے نہ صرف عبوری افغان حکومت (IAG) بلکہ پورا خطہ خطرے میں ہے۔

باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حال ہی میں ضلع کنڑ کی تحصیل چھپا درہ میں داعش خراسان کے کمانڈر گل ناظم عرف مولوی ذاکر کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں IAG کے خلاف دہشتگرد سرگرمیاں بڑھانے، کنڑ اور ننگرہار میں اپنے اثر و رسوخ کو مضبوط کرنے اور بعض افغان طالبان رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی۔

مزید پڑھیں:افغانستان میں کتنے دہشتگرد گروہ سرگرم ہیں؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

افغان عبوری حکومت کو چاہیے کہ وہ اس بڑھتے ہوئے خطرے کا فوری اور مؤثر مقابلہ کرے، داعش خراسان اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور موقع ملتے ہی نقصان پہنچانے سے گریز نہیں کریں گے۔ افغان عبوری حکومت سے گزارش ہے کہ وہ فتنہ الخوارج یعنی ٹی ٹی پی کی سرپرستی سے باز رہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔