جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ایرو اسپیس انڈسٹری کی فیکڑی میں آگ لگ گئی، ویڈیو وائرل

19 فروری, 2025 18:58

امریکا کے شمالی شہر فلاڈیلفیا میں ایرو اسپیس انڈسٹری کے کارخانے میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے شمالی فلاڈیلفیا میں ایرو اسپیس انڈسٹری کے کارخانے میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے بعد علاقے کے مکینوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔

شہر کی انتظامیہ نے جینکن ٹاؤن کے ایس پی ایس ٹیکنالوجیز پلانٹ کے قریب تمام رہائشیوں کو گھر میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق آگ اس فیکٹری کی چھت پر لگی جس پر قابو پانے کیلئے 68 فائر فائٹنگ ٹیموں نے حصہ لیا۔

مذکورہ آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔