جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

اسرائیل کی حمایت کرنے پر یورپی یونین بڑی مشکل میں پھنس گئی

21 فروری, 2025 15:52

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے درجنوں ملازمین جمع ہوئے اور اسرائیلی حکومت کی حمایت کرنے پر یونین کے خلاف احتجاج کیا۔

ترک خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کے مطابق یہ احتجاج یورپی کمیشن کی عمارت کے سامنے کیا گیا جو آئندہ پیر کو ہونے والے یورپی یونین اسرائیل ایسوسی ایشن کونسل کے اجلاس سے قبل ہوا ہے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر یورپی یونین سے فلسطینی عوام کے لیے امن اور انصاف کی حمایت اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یورپی یونین کے ایک ملازم جان ڈوئل نے انادولو کو بتایا کہ وہ اسرائیلی حکومت کے خلاف اور غزہ، مغربی کنارے، لبنان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے تھے۔

اس سے قبل یورپی یونین کے تقریبا 200 ملازمین نے بین الاقوامی قانون، یورپی یونین کے معاہدوں، نسل کشی کنونشن اور یورپی اقدار کی موت پر سوگ منانے کے لیے یورپی کمیشن اور کونسل کی عمارتوں کے باہر ایک علامتی تدفین بھی کی تھی۔

انہوں نے غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی یاد میں ایک منٹ کی بھی خاموشی اختیار کی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔