جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ٹرمپ کینیڈا کو امریکی ریاست بنانے پر ڈٹ گئے، بڑی پیشکش بھی کردی

21 فروری, 2025 11:50

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست کے طور پر شامل کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

واشنگٹن ڈی سی میں ریپبلکن گورنرز ایسوسی ایشن میٹنگ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں کینیڈا کو گاڑیوں، لکڑی اور تیل و گیس وغیرہ پر ٹیرف ادا کرنے ہوں گے  کیونکہ اور وہ اپنی مصنوعات کا 95 فیصد امریکا سے حاصل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بننا ہوگا اور آخر کار کینیڈین شہری امریکی قومی ترانے کی تعریف کریں گے۔

ٹرمپ کا کینیڈین قومی ترانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی معاہدہ کرنا پڑے گا، کیونکہ مجھے ‘او کینیڈا’ بہت پسند ہے، ہم اسے 51 ویں ریاست کا ترانا بھی رکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زیلنسکی ڈکٹیٹر ہے، ٹرمپ کے بیان پر امریکی اتحادی چراغ پَا

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو ‘گورنر’ قرار دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ‘شاندار کام’ کر رہے ہیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم گرین لینڈ کی طرف دیکھ رہے ہیں اور ہمیں پاناما کینال کو بھی واپس لینا ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔