ٹرمپ نے 145 سال پرانی صدارتی آفس کی میز کیوں بدل ڈالی؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے بیٹے کی نا مناسب حرکت کی وجہ سے صدارتی آفس کی میز بدل ڈالی۔
چند روز قبل ٹیسلا اور ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے اپنے چھوٹے بیٹے ایکس کے ہمراہ امریکی صدارتی دفتر میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی اور اس دوران انہیں حکومتی اخراجات کم کرنے پر بریفنگ بھی دی گئی تھی۔
اس ملاقات کے دوران ایلون مسک کے بیٹے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر کی ٹیبل کے ساتھ کھڑے ہو کر ناک میں انگلی ڈال کر ٹیبل سے صاف کرتے بھی دیکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:سوشل میڈیا انفلوئنسر کا ایلون مسک کا بچہ جنم دینے کا دعویٰ، پوسٹ وائرل
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات کی خاص بات ایلون مسک کے بیٹے کی شرارتیں تھیں جسے کیمرے کی آنکھ نے بھی محفوظ کیا تھا، مسک کے بیٹے کو کبھی والد کی نقل اتارتے اور کبھی ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب جا کر کچھ کہتے سنا گیا تھا اور اس ملاقات کی بہت سی میمز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں
اب اطلاعات ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دفتر کی 145 سال پرانی وہ تاریخی میز تبدیل کر دی ہے جس سے ایلون مسک کے بیٹے نے ناک میں انگلی ڈال کر صاف کی تھی۔
ٹرمپ نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ الیکشن جیتنے کے بعد صدر کے پاس چوائس ہوتی ہے کہ وہ 7 میں سے کسی ایک ڈیسک کا انتخاب کرے، موجودہ ڈیسک بھی بہت مشہور ہے جسے جارج ڈبلیو بش سمیت دیگر صدور استعمال کر چکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












