نیتن یاہو کی قیادت میں صیہونی فوج کا فلسطینیوں کے گھر پر چھاپہ

نیتن یاہو کی قیادت میں صیہونی فوج کا فلسطینیوں کے گھر پر چھاپہ
صیہونی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنی فوج کے ہمراہ شمال مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور مقبوضہ علاقے میں فوجی کارروائیوں میں اضافے کا حکم دیا۔
نیتن یاہو کی ایک تصویر میڈیا میں بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی تھی جس میں وہ اپنے فوجیوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور تلکریم میں فلسطینیوں کے ایک گھر کی دیوار پر اسرائیلی پرچم لگا ہوا ہے۔
مغربی کنارے کا ان کا دورہ تل ابیب میں متعدد بس دھماکوں کے بعد ہوا، اگرچہ ان دھماکوں کے نتیجے میں کوئی یہودی ہلاک نہیں ہوا صیہونی نتین یاہو نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فوجی آپریشن کرنے کا اعلان کیا۔
نیتن یاہو اس سے قبل ستمبر 2022 میں اردن کی سرحد کا دورہ کرنے کے لیے مقبوضہ مغربی کنارے کے مشرقی حصے میں داخل ہوئے تھے۔
نیتن یاہو کے دورے سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بھی اسی گھر کا دورہ کیا تھا۔
ایک بیان میں صیہونی وزیراعظم کے دفتر نے بس حملوں کے بعد کہا کہ ہم پوری سڑکوں کو تباہ کر کے عسکریت پسندوں کا خاتمہ کر رہے ہیں اور میں نے مغربی کنارے میں اضافی فوجی کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔
اسی دن تل ابیب کے قریب بٹ یام اور ہولون میں تین خالی بسوں میں دھماکے ہوئے اور صیہونی حکومت نے اس واقعے کو مشتبہ دہشت گردانہ حملہ قرار دیا گیا تھا۔
غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں معصوم فلسطینیوں کو ہراساں اور حملے جاری رکھا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ جنوری میں غزہ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق اسرائیلی فورسز نے متعدد مقامات پر چیک پوائنٹس میں اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے مخصوص اوقات کے دوران متعدد کراسنگز پر فلسطینیوں کی نقل و حرکت محدود ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے (او سی ایچ اے) نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد سے مغربی کنارے میں 249 اضافی چیک پوائنٹس قائم کیے ہیں۔
ان اقدامات نے فلسطینیوں کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، جو بغیر کسی جواز کے پابندیوں اور تشدد کا سامنا کر رہے ہیں۔
اسرائیلی افواج نے جنین، تلکریم اور توبس میں پناہ گزین کیمپوں میں بھی کارروائیاں کیں جس میں درجنوں فلسطینی شہید ہوئے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












