جمعہ، 12-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

رہائی پانیوالے اسرائیلی نے حماس کمانڈر کا ماتھا چوم لیا، ویڈیوز وائرل

22 فروری, 2025 19:50

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے آج جنگ بندی معاہدے کے تحت ساتویں مرحلے میں 6 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا، اس دوران یرغمالی کے ردعمل نے دنیا کو خاموش تماشائی بنادیا۔

رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں نے ہاتھ ہلا کر حماس کا شکریہ بھی ادا کیا، جو حماس کی قید میں رہنے کے باوجود صحت مند دیکھائی دے رہے تھے۔

اس موقع پر حیران کن منظر بھی دیکھنے کو ملا جب ایک اسرائیلی یرغمالی نے حماس کے حسنِ سلوک اور انسانی ہمدردی کی عکاسی کرتے ہوئے مزاحمتی تنظیم کے کمانڈر کا ماتھے پر بوسہ دیا جس نے اسرائیل کو تلملا کر رکھ دیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا زندہ قیدیوں کی رہائی کیلئے ثالثوں پر دباؤ، حماس کا انکار

قبل ازیں حماس کی قید سے رہائی پانی والی اسرائیلی یرغمالی خواتین نے بھی حماس کے حسن سلوک کی تعریف کی تھی۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے حماس کے سامنے سر تسلیم خم کردیا

اسرائیلی یرغمالیوں نے کہا تھا کہ انھیں کھانے پینے، ادویہ اور علاج معالجے کی مکمل سہولت فراہم کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: صیہونی قیدی کا حماس کے حسن سلوک سے متعلق اہم پیغام

اس کے برعکس معاہدے کے تحت اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں کی حالت نہایت خراب تھی۔

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ پر فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے صہیونی ریاست کی جانب سے ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔