شام کے انجام سے سبق سیکھو! ٹرمپ کی اردن کو دھمکی

شام کے انجام سے سبق سیکھو! ٹرمپ کی اردن کے بادشاہ کو دھمکی (فوٹو: فائل)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کے حواری اور اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کو اقتدار سے ہٹانے اور شام کی تباہی سے سبق سیکھنے کا مشورہ دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پرانے اتحادی اور اسرائیل نواز اردن کے بادشاہ کو غزہ کے پناہ گزینوں کی میزبانی نہ کرنے سے انکار پر دوٹوک دھمکی دے ڈالی۔
امریکی صدر نے اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کے دوران دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے شام کے حالات اور داعش کے ہاتھوں ہونے والی تباہیوں سے سبق سیکھنے کو کہا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کی پڑوسی ملک میں حملے کی منصوبہ بندی؛ مصر کا بڑا اقدام
ایک سیاسی ذریعے نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے شاہ عبداللہ دوم کو کہا کہ فلسطینی مہاجرین کو قبول نہ کرنے کی صورت میں ان کے بھائی حمزہ کو مسند اقتدار پر بٹھائیں گے جو امریکی مطالبات پر من و عن عمل کریں گے۔
مزید پڑھیں: "امریکا غزہ پر قبضہ کرے گا تو فلسطینی واپس نہیں جاسکیں گے”
ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے مزید سخت لہجے میں کہا کہ اردن میں شام جیسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں جہاں داعش جیسے تکفیری گروہ نے تباہی مچائی تھی۔
شاہ عبداللہ کو مزید دھمکی دی گئی کہ اخوان المسلمین اردن میں حکومت سنبھالنے کیلئے مکمل تیار ہے۔
مزید پڑھیں:
یاد رہے کہ خطے کے دیگر ممالک کی طرح اردن نے غزہ کے فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کے صدر ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت کا اعلان کیا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












