"چاہے سب مارے جائیں! لیکن مزاحمت سے دستبردار نہیں ہونگے”

چاہے سب مارے جائیں! لیکن مزاحمت سے دستبردار نہیں ہونگے (فوٹو: فائل)
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ قاسم نعیم کا کہنا ہے کہ شہید حسن نصر اللہ کے راستے اور جدوجہد کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔
لبنان کی مزاحمتی تنظم کے سربراہ سیخ نعیم قاسم نے تشییع جنازے کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ شہید حسن نصراللہ عوام سے محبت کرتے تھے، وہ میدان جنگ میں لڑتے ہوئے جان کی بازی ہارے، اللہ کی راہ میں شہادت پانے والے کبھی نہیں مرتے، بلکہ وہ زندہ ہیں اور اپنے رب کے ہاں سے رزق پا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس راستے کو جاری رکھیں گے، چاہے ہم سب مارے جائیں، ہمارے گھر تباہ ہو جائیں، ہم مزاحمت کے آپشن سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں: حسن نصر اللہ اور سید صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، لاکھوں افراد کی شرکت
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ قاسم نعیم نے کہا کہ ہم آج ہم دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے عملی نمونے کو الوداع کر رہے ہیں، شہید سربراہ کی زندگی موجودہ مزاحمتی تنظیموں کیلئے نمونہ تھی۔
مزید پڑھیں: حسن نصر اللہ کے جنازے سے قبل اسرائیل کے بیروت پر حملے
نعیم قاسم نے کہا کہ ہم سید حسن نصر اللہ کی امانت کو برقرار رکھیں گے اور ہم اس راستے پر چلتے رہیں گے اور میں آپ سے بیعت کرنا چاہتا ہوں اور آپ کی قوم بھی اسی طرح آپ سے بیعت کرنا چاہتی ہے۔ اے نصراللہ! ہم اس عہد پر قائم رہیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












