جمعہ، 12-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

حسن نصر اللہ اور سید صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، لاکھوں افراد کی شرکت

23 فروری, 2025 18:30

بیروت: حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللّٰہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنازے کا اجتماع بیروت کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا ہے، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شہید حسن نصر اللّٰہ اور انکے جانشین سید ہاشم صفی الدین کو بیروت میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب سپردِ خاک کیا جائے گا۔

Israel Strikes Hezbollah as Nasrallah Vows Retribution - The New York Times

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے کے تقریبا 5 ماہ بعد حزب اللہ کے سابق رہنما حسن نصراللہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے اتوار کے روز بیروت کے مضافات میں واقع ایک اسٹیڈیم میں ہزاروں سوگوار جمع ہوئے۔

مزید پڑھیں:حسن نصر اللہ کی تدفین؛ شہری بیروت کا رخ نہ کریں، امریکا

مزید پڑھیں:حزب اللہ کے 2 شہید سربراہان کی نماز جنازہ و تدفین کا اعلان

سیاہ لباس میں ملبوس لبنان اور اس سے باہر کے مرد، خواتین اور بچے سخت سردی میں پیدل چل کر تقریب کے مقام تک پہنچ رہے ہیں۔

Mourners attend former Hezbollah leader Nasrallah's funeral in Lebanon | Hezbollah News | Al Jazeera

میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن نصر اللّٰہ کے ساتھ شہید ہونے والے ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی جائے گی، ہاشم صفی الدین بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

سربراہ حزب اللّٰہ نعیم قاسم کے مطابق شہید حسن نصر اللّٰہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بڑے اجتماع میں ہو گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔