جمعہ، 12-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

بیمار پوپ فرانسس کی صحت اب کیسی ہے؟

23 فروری, 2025 11:59

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس دمے کے عارضے میں مبتلا ہیں اور انکی حالت اب کل کے مقابلے میں زیادہ بگڑ گئی ہے۔

کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹیکن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پوپ کی پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے خون کی منتقلی ضروری سمجھی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پوپ فرانسس مسلسل محتاط رہتے ہیں اور ایک کرسی پر دن گزار رہے ہیں، حالانکہ وہ کل سے زیادہ تکلیف میں ہیں۔

مزید پڑھیں:پوپ فرانسس طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل

پوپ فرانسس نے اپنی صحت کی معلومات عوام تک پہنچانے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد ویٹیکن نے روزانہ کی بنیاد پر ان کی حالت کے بارے میں بیانات جاری کرنا شروع کیے ہیں۔ ایک روز قبل، پوپ کے ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ وہ ادویات کا جواب دے رہے ہیں، تاہم انہوں نے ان کی حالت کو پیچیدہ قرار دیا۔

رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ کے طور پر اپنے 12 سالہ دور میں پوپ فرانسس متعدد بار اسپتال میں داخل ہو چکے ہیں، جن میں مارچ 2023 میں بھی ایک اسپتال میں تین راتیں گزاریں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔