حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ میں کتنے لاکھ افراد شریک ہوئے؟

حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ میں کتنے لاکھ افراد شریک ہوئے؟ (فوٹو: فائل)
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصر اللہ کے جنازے میں 14 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ سہید جنرل سیکریٹری سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ کے مرکزی دفتر نے اعلان کیا کہ شہداء کے نماز جنازہ میں مختلف ممالک کے 14 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
بیروت میں ہونیوالے نماز جنازہ کی کوریج انٹرنیشنل سمیت مقامی میڈیا نے بھی کی، جس نے اسرائیل اور امریکا کی نیندیں اڑادیں۔
مزید پڑھیں: حسن نصر اللہ اور سید صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، لاکھوں افراد کی شرکت
قبل ازیں اسرائیل کی جانب سے بیروت میں نماز جنازہ سے کچھ گھنٹوں قبل راکٹ رانچر بھی داغے گئے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












