جمعہ، 12-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

حسن نصر اللہ کے جنازے سے قبل اسرائیل کے بیروت پر حملے

23 فروری, 2025 17:24

قابض اسرائیلی ریاست نے شہید حسن نصر اللہ کے جنازے کچھ گھنٹوں قبل اسرائیل نے جنوبی لبنان میں راکٹ رانچرز سے حملہ کرنے کا دعویٰ کرڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ اور لبنان جنگ میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی قیادت کرنیوالے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کے بیروت میں جنازے سے قبل راکٹ رانچرز سے حملہ کیا جس کے باعث ہزاروں شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا۔

ایک فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ "تھوڑی دیر پہلے اسرائیلی دفاعی افواج نے لبنان کی سرزمین پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر راکٹ لانچرز اور ہتھیاروں پر مشتمل ایک فوجی مقام پر ایک درست حملہ کیا جہاں حزب اللہ اراکین موجود تھے۔

مزید پڑھیں: حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی جسد خاکی اسٹیڈیم پہنچا دیا گیا

لبنان کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملے جنوبی سرحد سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوئے جب بیروت میں بڑے پیمانے پر جنازے کے لیے سوگواران جمع تھے۔

مزید پڑھیں:حسن نصر اللہ کی تدفین؛ شہری بیروت کا رخ نہ کریں، امریکا

لبنانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دشمن طیاروں نے ضلع صور میں قلیلہ اور السماعیہ کے درمیان کے علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے دو حملے کیے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔