اسرائیل کا مغربی کنارے سے 40 ہزار فلسطنیوں کو نکالنے کا اعلان

غزہ کے بعد مغربی کنارے میں قتل عام کا منصوبہ؛ 40 ہزار فلسطنیوں کو نکالنے کا اعلان (فوٹو: فائل)
قابض اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں 23 سال فوجی کارروائیوں کیلئے ٹینکوں کے کیساتھ جینن میں داخل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ٹینک ایسے وقت میں مغربی کنارے کے علاقے جینن میں داخل ہوئے ہیں جب مزاحمتی تنظیم حماس کیساتھ یرغمالیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج ایک ماہ سے زائد عرصے سے جنین، طولکرم، طوباس اور نابلس میں کارروائیاں کررہی ہے۔
مزید پڑھیں: رہائی پانیوالے اسرائیلی نے حماس کمانڈر کا ماتھا چوم لیا، ویڈیوز وائرل
اسرائیلی فوج نے آج جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے جینن میں ٹینک ڈویژن داخل ہوگئے ہیں، جو آپریشن میں حصہ لیں گے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے میں 6 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے قباطیہ میں بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کا زندہ قیدیوں کی رہائی کیلئے ثالثوں پر دباؤ، حماس کا انکار
اسرائیلی وزیر دفاع نے جنین، طولکرم اور نور شمس کیمپوں سے 40,000 فلسطینیوں کو نکالنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گزین کیمپوں میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی انروا کی سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے حماس کے سامنے سر تسلیم خم کردیا
یسرائیل کاٹز نے مزید کہا کہ میں نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے سال تک خالی کیے گئے کیمپوں میں طویل مدتی قیام کے لیے تیار رہیں اور رہائشیوں کو واپس جانے کی اجازت نہ دیں۔
ادھر آج صبح اسرائیلی فورسز نے جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ پر دھاوا بول دیا اور سڑکوں کو بلڈوز کرکے انفراسٹرکچر تباہ کردیا جبکہ گھروں پر چھاپے مارے اور متعدد شہریوں کو حراست میں لیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












