نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر ڈالی

نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر ڈالی
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 600 سے زائد فلسطینیوں کی رہائی روک دی۔
غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے اختتام کے قریب پہنچنے اور 6 قیدیوں کی رہائی کے بعد ہفتے کے روز رہا کیے جانے والے 602 فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کر دی۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ اسرائیل کو 6 اسرائیلیوں کو وطن واپس لانے کے بدلے اپنی زیر تحویل فلسطینیوں کو رہا کرنا تھا، تاہم اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایسا اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے سیکیورٹی مشاورت کے بعد ہی ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:رہائی پانیوالے اسرائیلی نے حماس کمانڈر کا ماتھا چوم لیا، ویڈیوز وائرل
مزید پڑھیں:اسرائیل کی حمایت کرنے پر یورپی یونین بڑی مشکل میں پھنس گئی
ایک اسرائیلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سیکیورٹی مشاورت مکمل ہونے کے بعد حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے اگلے اقدامات کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، تاہم ذرائع نے تاخیر کی واضح وجہ نہیں بتائی۔
ادھر مغربی کنارے میں سینکڑوں فلسطینی خاندان اپنے پیاروں کی رہائی کے انتظار میں شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ کئی فلسطینی سالوں سے اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں اور جنگ بندی معاہدے کے تحت ان کی رہائی کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔
دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اس اقدام کو جنگ بندی معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ حماس کے مطابق غزہ میں قیدیوں کی رہائی کا منظر 2 اسرائیلی یرغمالیوں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا، جس کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ان دونوں یرغمالیوں نے اپنی حکومت سے فوری رہائی کی اپیل کی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












