ٹرمپ نے پوڈکاسٹر کو ایف بی آئی کا اعلیٰ افسر بنا دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے پوڈکاسٹر کو ایف بی آئی کا اعلیٰ افسر بنا دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قدامت پسند پوڈکاسٹر ڈین بونگینو کو ایف بی آئی کا ڈپٹی ڈائریکٹر بنا دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکرٹ سروس کے سابق ایجنٹ اور قدامت پسند پوڈ کاسٹر ڈین بونگینو کو ایف بی آئی کا نیا ڈپٹی ڈائریکٹر نامزد کیا ہے۔ بونگینو، جو 2020 کے انتخابات کے نتائج اور امریکی کیپیٹل حملے کے بارے میں سازشی نظریات کو فروغ دینے کیلئے جانا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیل جنگ کے بعد غزہ کو امریکا کے حوالے کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
مزید پڑھیں:ٹرمپ نے امریکی عسکری قیادت کو فارغ کر دیا
View this post on Instagram
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ڈین بونگینو کاش پٹیل کے ماتحت کام کرے گا، جنہوں نے گزشتہ ہفتے ایف بی آئی کے 9 ویں ڈائریکٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔
دوسری جانب ڈین بونگینو کی تقرری نے ڈیموکریٹس میں تشویش پیدا کر دی ہے، جنہیں خدشہ ہے کہ صدر قانون نافذ کرنے والے مرکزی ادارے پر اپنی گرفت مضبوط کرکے اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ ایف بی آئی کا ڈپٹی ڈائریکٹر روایتی طور پر صدر کے سیاسی حلیف کے بجائے کیریئر ایجنٹ کو دیا جانے والا عہدہ ہوتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












