جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

بھارتی فوج کا کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کیلئے جدید کامیکاز ڈرونز کا استعمال

24 فروری, 2025 11:41

بھارتی فوج نے کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کیلئے جدید کامیکاز ڈرونز کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کیلئے جدید ترین ’کامیکاز ڈرونز‘ کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ یہ ڈرونز خطرات کی درست نشاندہی اور ان کا تدارک کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں اور انہیں خاص طور پر کنٹرول لائن (LoC) سے متصل علاقوں میں تعینات کیا جا رہا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق فوج کے تکنیکی بیڑے میں کامیکاز ڈرونز کی شمولیت کا فیصلہ کشمیر میں آزادی پسند سرگرمیوں میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ یہ ڈرونز کسی بھی ہدف پر صورتحال کا جائزہ لے کر درستگی کے ساتھ حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہیں ہائی ریزولوشن کیمروں اور دھماکہ خیز پے لوڈز سے لیس کیا گیا ہے جو اہداف کو مؤثر طریقے سے نشانہ بناتے ہیں۔

 

 

کامیکاز ڈرونز کی تعیناتی بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر میں اپنی فوجی طاقت بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ اقدام کشمیری عوام کے خلاف بڑھتی ہوئی جارحیت کی ایک اور کڑی ہے، جس پر بین الاقوامی برادری کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

 

اس سے قبل بھارتی فوج کو نئے مشین پستول ”اسمی“ بھی فراہم کیے گئے تھے، جو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کے تعاون سے تیار کیے گئے ہیں۔ یہ پستول نہ صرف ایک عام پستول کے طور پر بلکہ سب مشین گن کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ ”اسمی“ کو گھروں پر چھاپوں اور دیگر فوجی کارروائیوں کے دوران استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔