مودی کے وفادار بھارتی نژاد امیدوار کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر

مودی کے وفادار بھارتی نژاد امیدوار کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر
کینیڈا کی لبرل پارٹی نے تین بھارتی نژاد امیدواروں بشمول روبی ڈھلہ، چندرا آریہ اور ویرش بنسال کو کینیڈا کی وزات عظمیٰ کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبرل پارٹی کی قیادت نے بھارتی نژاد امیدواروں پر سکھ مخالف جذبات، ہم جنس پرستی اور بھارت کی غیر ملکی مداخلت کی حمایت کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔
اونٹاریو میں لبرل پارٹی کی قیادت نے 2023 میں سکھ مخالف سوشل میڈیا پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد اوشاوا کے امیدوار ویرش بنسال کی الیکشن مہم معطل کرکے انہیں الیکشن لڑنے سے روک دیا۔
کینیڈا کی لبرل پارٹی نے چندرا آریہ اور با اثر سابق رکن پارلیمنٹ روبی ڈھلہ کو وزارت عظمیٰ کی دوڑ کے لیے نا اہل قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ سبکدوش ہونے والے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ 9 مارچ 2025 کو نئے لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












