اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کیلئے نئی شرائط رکھ دیں

اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کیلئے نئی شرائط رکھ دیں
صیہونی قابض حکومت نے مظلوم فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے نئی شرائط مقرر کردی ہیں۔
اسرائیلی اخبار یدیوت احرونوت نے ایک نامعلوم ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیل ان فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کا خواہاں ہے جن کی رہائی پہلے تاخیر کا شکار تھی۔
تاہم، اس میں آج یعنی پیر کو چار اسرائیلی لاشوں کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اصرار کیا گیا ہے کہ پچھلی بار کی طرح کوئی نام نہاد "ذلت آمیز” تقریب نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو نے اپنے یرغمالی کی رہائی کے فوری بعد ہی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی قابض افواج نے ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل شمالی مقبوضہ مغربی کنارے پر اپنے تازہ ترین حملے کے بعد سے جنین اور تلکرم سے 365 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیل غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینیوں کو رمضان کے دوران مقبوضہ مشرقی یروشلم کے ذریعے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے تیار ہے۔
ترک میڈیا انادولو کے مطابق 55 سال سے زائد عمر کے مردوں اور 50 سال سے زائد عمر کی خواتین کو اجازت نامے جاری کیے جائیں گے جبکہ حال ہی میں اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں پر پابندی ہوگی۔
اسرائیلی پولیس مشرقی یروشلم اور الاقصیٰ کی طرف جانے والی چیک پوسٹوں پر روزانہ تین ہزار اہلکاروں تعینات کرے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












