مودی حکومت کا مسلم مخالف ایجنڈا؛ دہلی میں مسلمانوں کیلئے نیا امتحان

مودی حکومت کا مسلم مخالف ایجنڈا؛ دہلی میں مسلمانوں کیلئے نیا امتحان
مودی حکومت کے مسلم مخالف ایجنڈے کے بعد اب دہلی میں مسلمانوں کو نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بی جے پی کی مودی حکومت کے تحت مسلمانوں کے خلاف اسلاموفوبک پالیسیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد اب دہلی میں بھی مسلمانوں کو نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ریکھا گپتا کی بطور وزیر اعلیٰ دہلی تقرری کو بھی بی جے پی کے مسلم مخالف ایجنڈے کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ریکھا گپتا کے پرانے بیانات اور ٹوئٹس منظر عام پر آئے ہیں، جن میں انہوں نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کو فروغ دیا ہے۔ ان بیانات میں واضح طور پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے، جس پر اپوزیشن جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رہنما مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کو اپنی سیاست کا حصہ بنا چکے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے بھی ریکھا گپتا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف اپنے نفرت انگیز بیانات واپس لیں اور اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنائیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بی جے پی کے کسی رہنما نے مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہو۔ مودی حکومت کے تحت مسلمانوں کے خلاف اسلاموفوبک پالیسیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے اور انہیں سیاسی و سماجی طور پر دبانے کی کوششیں شامل ہیں۔
بھارت میں 20 کروڑ سے زائد مسلمان آباد ہیں، لیکن مودی حکومت کی پالیسیوں کے تحت انہیں مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا دہلی جیسے شہر میں بھی مسلمانوں کے لیے ظلم و ستم کا نیا دور شروع ہونے والا ہے؟ اور کب تک بھارتی مسلمان مودی حکومت کی اسلاموفوبک پالیسیوں کا نشانہ بنتے رہیں گے؟
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












