جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

جرمنی میں پارلیمانی انتخابات؛ امریکی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

24 فروری, 2025 07:58

جرمنی کے پارلیمانی انتخابات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جرمنی کے الیکشن پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ آج جرمنی کیلئے بہت اچھا دن ہے، جرمنی کے لوگ حکومتی ایجنڈے سے تنگ آچکے تھے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جرمنی کو کافی عرصے سے توانائی اور امیگریشن کے مسائل کا سامنا تھا۔

 جرمنی میں پارلیمانی انتخابات؛ انتہائی قدامت پسند جماعت کامیاب

جرمنی میں ہونے والے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں انتہائی قدامت پسند جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی جماعت کے رہنما فریڈرک مرٹز کے جرمن چانسلر بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

سی ڈی یو نے انتخابات میں واضح برتری حاصل کی ہے، جس کے بعد فریڈرک مرٹز نے اپنی پالیسیوں اور مستقبل کے وژن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا، "ہم آہستہ آہستہ دفاعی معاملات میں امریکہ سے آزادی حاصل کر سکتے ہیں۔ میری ترجیح یورپ کو جلد از جلد مضبوط بنانا ہے۔”

فریڈرک مرٹز کا تعلق سابق جرمن چانسلر اینگلا مرکل کی جماعت سی ڈی یو سے ہے، لیکن انہوں نے مرکل کی پالیسیوں سے ہٹ کر نئے اقدامات اپنانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کی قیادت میں سی ڈی یو نے ایک نئے عہد کا آغاز کرنے کا عندیہ دیا ہے، جس میں یورپ کی خود مختاری اور دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔