اسرائیلی فوج نے مسجد کی توہین کرکے دروازوں کو دھماکے سے اڑادیا

اسرائیلی فوج نے مسجد کی توہین کرکے دروازوں کو دھماکے سے اڑادیا (فوٹو: فائل)
اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں واقع مسجد کی توہین کرکے چھاپہ مار کارروائی کی اور وہاں نصب نگرانی کے کیمروں کی ریکارڈنگ ضبط کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو قابض فوجیوں نے مسجد کے دروازوں کو دھماکے سے اڑا دیا اور مسجد میں جوتوں سمیت داخل ہوکر اسکی توہین کی۔
فورسز نے نابلس کے شمالی علاقوں میں دراندازی کی اور جنین کے جنوب مشرق میں زبابدہ قصبے میں ایک مکان کا محاصرہ کیا جبکہ مسجد کی نگرانی کیلئے لگے کیمروں کی ریکارڈنگ ضبط کرلی۔
مزید پڑھیں: صیہونی فوج نے نور شمس کو مکمل تباہ کردیا، کیمپ کھنڈر میں تبدیل
تلکرم کیمپ سروسز کے لیے پاپولر کمیٹی کے سربراہ فیصل سلامہ نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پناہ گزین کیمپ کے 12,000 سے زائد مکینوں کو زبردستی بے گھر کیا جبکہ 40 رہائشی عمارتوں کے ساتھ ساتھ 300 دکانوں کو بھی تباہ کردیا۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو اور بیٹے کی ہاتھا پائی؛ اسرائیلی سیاستدان کے انکشافات
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے گزشتہ دنوں مغربی کنارے کے علاقے ہیبرون اور جنین میں سیکڑوں فلسطینیوں کے گھروں کو نذر آتش کردیا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









